: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی،17مارچ(ایجنسی) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان چہارشنبہ کو میچ کے دوران حادثے کا شکار ہو گئیں. شہر چنئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھلیے گئے میچ کے پہلے اوور میں ویسٹ انڈیز کی پیسر شمیلا کونیل کی گیند پاکستانی اوپنر جویریہ خان کے ہیلمٹ پر جالگی جس سے
جویریہ کا جبڑا زخمی ہوگیا اور انھیں فوری طور پر طبی عملے نے اسٹریچر پر ڈال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جبڑے پر گیند لگنے سے فریکچر نہیں ہوا تاہم ڈاکٹرز نے جویریہ کو 24 گھنٹےآرام کا مشورہ دیا ہے جس کے لیے انہیں اسپتال میں ہی رہنا ہوگا۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔